سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںناشتے میں تاخیر، سُسر نے بہو کو گولی مار کر قتل کردیا

ناشتے میں تاخیر، سُسر نے بہو کو گولی مار کر قتل کردیا

نیو دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ناشتے میں دیر ہونے پر 42 سالہ بہو کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ، پولیس نے تحقیقات کی تو پتا چلا کہ سسر نے اسے ناشتہ دینے میں تاخیر پر مبینہ طور پر گولی مار دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ76 سالہ ملزم کاشی ناتھ پاٹل نے سیما راجندر کے پیٹ میں گولی ماری اور اس کے بعد سے وہ فرار ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ 17 سالہ لڑکی کی ماں اور ملزم کی بہو ناشتہ بنا رہی تھی ایسے میں اس کا زرا سی تاخیر ہونے پر وہ شخص مشتعل ہوگیا اور اپنے اپنے لائسنس شدہ ریوالور سے گولی مار دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز