پشاور (یمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین روز سے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے، جس کے مطابق باجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے کمانڈر عبداللہ عرف گلاب گل کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا ہے ـ
گلاب گل کا تعلق باجوڑ ایجنسی کے علاقے ماموند سے تھا اور وہ ابتداء سے ہی ٹی ٹی پی کا سرکردہ رکن رہا ہے ـ
ٹی ٹی پی نے رسمی طور پر تو میڈیا کو کچھ نہیں بتایا تاہم بعض طالبان ذرائع ان کے مارے جانے کی خبر دے رہے ہیں جبکہ بعض لاعلمی کا بھی اظہار کر رہے ہیں ـ
اس سے قبل بھی اس نوعیت کی خبریں سامنے آئی ہیں جس میں ٹی ٹی پی کے کئی اہم رہنما جانیں گنوا چکے ہیں ـ