کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ڈاکٹر کو اغوا کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ڈاکٹر شیخ عمران خلیل کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
زرائع کے مطابق ڈاکٹر شیخ عمران خلیل ہسپتال سے گھر جا رہے تھے ماڈل ٹاؤن کے مقام سے نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔