سراوان ( ھمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق آج ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب کی ایک گشتی ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے پانچ اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
حملہ آور پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے تھے اور سپاہ پاسداران انقلاب کے قافلے پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 2 اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے کے وقت اغوا کر لیا۔
اطلاعات ہیں کہ اس حملے میں آرمی کی 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔