سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںنامور بلوچ دانشور رحیم بخش آزاد انتقال کر گئے

نامور بلوچ دانشور رحیم بخش آزاد انتقال کر گئے

کراچی (ہمگام نیوز) نامور بلوچ قوم دوست دانشور ، روشن فکر مفکر اور ادیب رحیم بخش آزاد آج کراچی میں انتقال کر گئے۔رحیم بخش آزاد کہنہ مشق بلوچ سیاستدان اور مشہور لکھاری و ادیب کے نام سے شہرت پانے والے شخصیت تھے ۔ سید ہاشمی ریفرنس لائبریری کے پہلے سیکریٹری جنرل تھے اور وہ کراچی کے معروف بلوچ علاقہ لیاری میں رہائش پزیر تھے ۔استاد رحیم بخش آزاد کے اس جہان فانی سے رحلت کے بعد بلوچ قوم ایک عظیم استاد ، علم سے لیس مفکر و دانشور سے محروم ہوگیا۔ ایسے ہستیوں کی خلا کو پُر کرنے میں صدیاں بھی لگ سکتی ہیں ۔استاد آزاد کا بنیادی تعلق مشکے سے ہے لیکن اس کے خاندان نے اس کی پیدائش سے قبل مشکے سے ہجرت کرکے کراچی چلے گئے 1942 میں واجہ آزاد لیاری کے علاقے دھوبی گاٹ میں پیدا ہوئےابتدائی تعلیم لیاری سے حاصل کی اور مزید تعلیم بھی کراچی ہی سےحاصل کی وہ سیاسی سماجی اور ادبی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہے اور رہنمایانہ کردار ادا کیاانھونے ترقی پسند ادب اور پاکستان میں ترقی پسند سیاست میں آزاد نے بہت کام کیا ۔مرحوم رحیم بکش آزاد کے سوگواروں میں 5 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں ۔ سب نے گریجوئیشن تک تعلیم حاصل کی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز