سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںنصراللہ بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے : بوڑھی والدہ...

نصراللہ بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے : بوڑھی والدہ کی اپیل

 

مشکے (ہمگام نیوز) 30 اگست 2010 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے مشکے کے رہائشی نصراللہ بلوچ ولد محمد اکبر کی بوڑھی والدہ نے اپیل کی ہے نصراللہ بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

انہروں نے مزید کہا ہے کہ اگر نصراللہ بلوچ پر کسی جُرم میں ملوث ہونے کا الزام ہے تو اُسے ریاست کی عدالتوں میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اس طرح کسی کو بغیر کسی جُرم کے ٹارچرسیلوں میں رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

نصراللہ بلوچ کی بوڑھی والدہ نے انسانی حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نصراللہ بلوچ کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز