جعفرآباد(ہمگام نیوز)نصیرآباد کے تھانہ نوتال میں دھماکہ،ایس ایچ او سمیت5پولیس اہلکار زخمی،دھماکہ مال خانہ میں رکھے بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا۔پولیس،تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقہ نوتال کے پولیس تھانہ نوتال میں اچانک زور دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او منظور احمد جمالی سمیت5پولیس اہلکار زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیاجہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے ایس ایچ او منظور جمالی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس افسران کا کہنا تھا کہ دھماکہ تھانہ کے مال خانہ میں رکھے ہوئے بارودی موادسے پھٹنے کے باعث ہوا ہے


