سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںنصیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقے گھمبیر حالات میں ہیں ـ بلوچ یکجہتی...

نصیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقے گھمبیر حالات میں ہیں ـ بلوچ یکجہتی کمیٹی 

 

کراچی ( ہمگام نیوز) نصیر آباد ریجن کے بارے میں بارہا ہمیں اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ وہاں حالات کافی گمبھیر ہیں ۔ موت کبھی سیلاب سے تو کبھی بھوک سے رقص کر رہی ہے ۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان

کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں واضح ہے کہ نصیر آباد ریجن میں ملیریا بریک آوٹ ہوگیا ہے اور اگر بروقت نوٹس نہ لیا تو حالات بد سے

بد تر ہوتے جائیں گے ۔ سوشل ایکٹیوٹس کی جانب سے بھی اطلاعات ہیں کہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ان علاقوں میں بلکل ناکام ہو چکا ہے ۔

 

بی وائی سی (کراچی ) کی ٹیم

سندھ کے علاقوں سے ہوتے ہوئے جھل مگسی، جعفرآباد تک پہنچی تو بے بسی سے رونگٹے کھڑے ہوگئے ۔ سر پر چھت نہیں ، کھانے کو کچھ

نہیں اور بیماریاں جان لینے کو تیار کھڑی ہیں ۔

 

ہم ایک ادارہ ہیں جو کوشش کرکے سیلاب زدہ علاقوں میں فقط فرسٹ ایڈ کر سکتی ہیں لیکن

ان کے گھر، مستقل کھانے اور بیماریوں سے لڑنے کا کیا؟

بلوچستان کے علاقے قلات، مستونگ، نوشکی، خضدار تو تباہ ہیں ہی لیکن بی وائی سی (کراچی ) کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ سبی، بولان اور نصیر آباد ریجن کس طرح کی برباد صورتحال سے دو چار میں اور حکومتی ریسپانس ان علاقوں میں کیسا ہے ۔

بلوچستان حکومت کو عالمی اور علاقائی بہت امداد موصول ہوئی ہے لیکن یہ امداد علاقوں میں نظر نہیں آرہی اور غربت ، لا چاری

ازیت ناک ہوتی جارہی ہے ۔ ماحولیاتی تبدیلی عالمی مسئلہ ہے اور اس وقت بلوچستان اس سے دو چار ہے ۔

بارشوں کے بعد سے اس وقت نصیر آباد ریجن میں جلا دینے والی گرمی ہے اور پھر دو مہینوں بعد سردیوں کا موسم تمام کسر نکال دیا ۔

عوام بے یار و مدد گار روڈوں پر پڑی ہوئی ہے ۔ ان علاقوں میں حاملہ عورتیں اس وقت سب سے زیادہ مشکل وقت دیکھ رہی ہیں ۔

زندگیاں جو موجود ہیں اور جو آنے والی میں سب سرمایہ داران سمیت جاگیر داراں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ۔

 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھی رو رہے ہیں کہ ڈاکٹر نہیں ہیں ۔ پورے پاکستان میں سیلاب زدگان کو رلیف دینے کے لئے ڈاکٹر نہیں ہیں ؟

بی وائی سی (کراچی ) نے ڈاکٹروں کا مسئلہ تب اجاگر کیا تھا جب ایک مہینہ پہلے بیلہ اتھل متاثر ہوئے تھے اور وہاں بیماریاں پھیلنے

کا بہت خطرہ تھا۔ ایک مہینہ گزرنے کے باوجود اب تک بلوچستان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ناکام کیوں ہے ؟ بلوچستان معاشی لحاظ سے پہلے سے

پسماندہ علاقہ ہے اور اب یہ سیلاب زندگیاں اجیرن کر دیا ۔

فلحال سب سے بڑا مسئلہ سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیسن، ڈاکٹر، ٹینٹ اور کھانے

کا ہے ۔ بلوچستان حکومت کو چاہئے کہ اب ڈائلاگ کم اور کام زیادہ کرے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز