کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے نصیر آباد شہر میں مزدور چوک کے مقام پر پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکار ڈاکٹر اسحاق بگٹی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ۔
حملے میں ڈاکٹر اسحاق کا ایک ساتھی ہلاک اور جبکہ وہ خود زخمی ہوئے ہیں ۔
ڈاکڑ اسحاق بگٹی نصیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں آئی ایس آئی(ISI) کے مقامی سربراہ ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری بی ایل ٹی قبول کرتی ہے اور تمام بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاستی آلہ کاروں اور فوج سے دور رہے کیونکہ بلوچ مفادات کے خلاف کام کرنے والے ریاستی سہولت کاروں پر ہم کسی بھی وقت پر حملہ کر سکتے ہیں ۔


