کو ئٹہ (ہمگام نیوز)نصیرآباد کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز نصیرآباد کے علاقے میں قیصر نامی شخص کے گھر کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین نصب کی گئی بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ولی داد موقع پر ہلاک جبکہ قربان علی شدید زخمی ہو گیا لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی نصیرآباد پولیس کر رہی ہے جبکہآوران میں بھی سڑک کنارے نصب بم دھما کہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔