نصیر آباد فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد قتل
نصیر آباد( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ دونوں واقعات میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ کی حدود نیو، میر واہ کے قریب ایک عورت اور ایک مرد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا مرد کی شناخت ثناء اللہ کے نام سے ہوئی ہے.
نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے.
دوسرا واقعہ نصیر آباد کے علاقے گوٹھ گل محمد کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ سے دو افراد ساجد اور ارشاد علی شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں افراد جانبحق ہوگئے.
دونوں واقعات کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں.


