نصیر آباد،لورالائی (ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی سولنگی محلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جان محمد سولنگی کو قتل کر دیا.
فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے کہا جا رہا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے.
دوسری جانب لورالائی کے علاقے درگئی ود سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، لیویز ذرائع کے مطابق قتل کرنے کے بعد لاش کو دفنایا گیا تھا.