ڈیرہ مرادجمالی (ہمگام نیوز) نصیرآباد ڈویژن میں درجنوں پرائمری مڈل ہائی سکولز کئی سالوں سے بند ہیں کئی پرائمری سکولز 2010 کے سیلاب کے بعد آج تک نہ کھل سکے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں درجنوں پرائمری سکولز سالوں سے بند پڑے ہوئے ہیں گورئمنٹ پرائمری سکول خدابخش رند پرائمری سکول غلام محمد مگسی پرئمری سکول محمد عمر جتک پرائمری شکر خان جتک واجہ پرائمری سکول علی گل عمرانی پرائمری سکول مجید عمرانی سالوں سے بند ہیں اور کئی سکولوں میں ناتجربہ کار عیوضی ٹیچرز کام کرنے کا بھی انکشاف اور اصل ٹیچرز اپنے کاروبار میں مصروف عمل ہیں نصیرآباد میں ایک طرف نان لوکل افراد کو این ٹی ایس کے تحت بھرتی کیا گیا دوسری جانب درجنوں سکولوں کا بند ہونا سوالیہ نشان ہے اس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ معصوم بچوں کا روشن مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے پھول جیسے بچے تعلیم جیسی عظیم نعمت سے محروم ہوگئے ہیں۔


