نصیرآباد(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نصیرآباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سوروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کیا جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ نصیرآباد کے علاقے خان کوٹ کی حدود میں گوٹھ شاہین خان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے احسان علی نامی شخص کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی لگتی ہے۔ نعش کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاہ کے حوالے کردیا گیا۔