چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںنصیر احمد کو بازیاب کیا جائے :لواحقین کی اپیل

نصیر احمد کو بازیاب کیا جائے :لواحقین کی اپیل

کیچ (ہمگام نیوز) لاپتہ نصیر احمد ولد عبدالمجید کے لواحقین نے اپنے پیارے کی بازیابی کیلئے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے.

تفصیلات کے مطابق نصیر احمد ولد عبدالمجید کے لواحقین نے ملکی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے پیارے کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.

واضح رہے، نصیر احمد 23 فروری 2018 کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ پُھل آباد سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہوا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں.

بلوچستان میں کئی سالوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج ہیں، لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں. اور نا ہی بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں نے اس ضمن میں کوئی پیش رفت کی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز