جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںنصیر آباد: فائرنگ سے 1 ہی خاندان کے 4 افراد قتل

نصیر آباد: فائرنگ سے 1 ہی خاندان کے 4 افراد قتل

نصیرآباد (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا، حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گوٹھ مراد واہ میں 8 مسلح افراد نے اپنے ہی قبیلے کے افراد کی گاڑی پر حملہ کر کے فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد شہزاد، مجید، منظور اور مکھن جاں بحق ہو گئے۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا، فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز