ننگرہار(ہمگام نیوزڈیسک) خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکی فضائیہ کی بمباری سے طالبان کے متعدد سینئر کمانڈر اور 17 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
جبکہ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات صوبے ننگرہار کے ضلع شیر زاد میں امریکی فضائیہ نے بمباری کی۔رپورٹ کے مطابق امریکی حملے میں طالبان کا ننگرہار کیلئے شیڈو ڈپٹی گورنر شیخ زرمحمد، طالبان کا ڈپٹی شیڈو ڈسٹرکٹ چیف نور اللہ،سید جان اور ذبیح اللہ ہلاک ہوئے۔امریکی حملے میں ضلع شیرزاد کیلئے طالبان کاشیڈو جج مولوی محمد عالم، اسکا بھائی اور17 دیگر جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔امریکی حملے پر طالبان کا ردعمل تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔