ننگرہار ( ہمگام نیوز) افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
مقامی ہسپتال کے عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلع سپین غر میں ہونے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 15 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔
ایک طالبان عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ “سپین غر کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔”
ایک مقامی ڈاکٹر نے بھی جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
ننگر ہار ہی میں 2015 کو جنم لینے والی دہشت گرد تنظیم داعش کی افغانی شاخ نے ملک میں ہونے والے حالیہ دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔