کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ طلباء تنظیموں پر مشتمل وفد نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سے سراوان ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد نے جامعہ بلوچستان کے لاپتہ دو طالبعلموں کے معاملے پر نواب اسلم رئیسانی کو آگاہ کیا۔طلباء تنظیموں کے رہنماؤں پر مشتمل وفد نے نواب اسلم رئیسانی کو جامعہ کے لاپتہ طالبعلموں کی بازیابی کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کی