جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںنواب اکبر بگٹی کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں :...

نواب اکبر بگٹی کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں : بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے شہید نواب اکبر بگٹی کی دسویں برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواب بگٹی نے ایک ایسے وقت پاکستان کے خلاف ہتھیار اُٹھا کر لڑنے کا فیصلہ کیا جب بلوچ نوجوان ایک جذبے کے ساتھ میدان میں موجود تھے اور بلوچستان کی آزادی کیلئے کمر بستہ تھے۔ نواب بگٹی کی بر وقت بہتر حکمت عملی اور شہادت نے بلوچ قوم میں آزادی کے جذبے اور نوجوانوں کے حوصلے مزید توانا کیے۔ انہوں نے ایک ایسی عمر میں پہاڑوں کو اپنا مسکن بنایا جو سب کیلئے مشعل راہ ہیں۔ نواب بگٹی کے فرزندوں نے اُن کی قتل کے خلاف پاکستانی عدالتوں سے رجوع کیا، مگر کوئی بھی عدالت ان کے قاتلوں کو عدالت کے کٹہرے میں نہیں لا سکا۔ کیونکہ اس غیر فطری ملک میں قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ بلکہ یہاں جرنیلوں کے احکام چلتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اسی طرح آج بھی پاکستانی فوج بلوچوں کے اغوا اور حراستی قتل میں مصروف ہے۔ اسی مہینے ڈیرہ بگٹی میں تین درجن سے زائد بلوچوں کو بمباری اور دوران حراست شہید کیا گیاہے ۔ گزشتہ دن چھتر میں زیر حراست پانچ بلوچوں کو تشدد کے دوران شہید کیا گیا۔ڈیرہ بگٹی گرد نواع میں تاحال آپریشن جاری ہیں اور150 سے زائد افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے۔ کل پچیس اگست کو آواران بازار سے چھ افراد کو فوج نے اغوا کیا، جن میں چار نام برکت، ظفر، اکبر اور مجاہد ہیں۔ 23 اگست کو آواران کنیرہ چکُل کے رہائشی پیر محمد ولد داد محمد کو پاکستانی فوج نے اُٹھا کر لاپتہ کیا، وہ اسی علاقے میں اپنے اُونٹ پر گھر کی جانب جارہا تھا۔ چوبیس اگست کو تمپ گومازی سے مہیم ولد جلال خان، کوئٹہ سریاب سے احسان اللہ ولد ثنااللہ اور کبیر احمد ولد عبدالصمد، دشت مچات سے واحد ولد ملنگ کو پاکستانی فوج نے اٹھایا اور مزاحمت پر اُن کے بھائی نظام کو گولی مار کر زخمی کیا گیا۔ جو سب عام شہری ہیں۔اس مہینے اب تک آواران میں ایک درجن کے قریب زیر حراست بلوچ فرزندوں کی لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔پاکستان تمام انسانی اور جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچ نسل کشی کررہا ہے۔ اقوام متحدہ اور مہذب ممالک سے اپیل ہے کہ وہ اس نسل کشی کو روکنے کیلئے پاکستان کے خلاف ایکشن لیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز