کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق نواب نوروز خان زرکزئی کا بیٹا نوابزادہ جلال خان زرکزئی آج انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق شہید بابو نواب نوروز خان کے فرزند میر جلال خان زرکزئی کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
واضح رہے کہ نواب زادہ جلال خان زرکزئی قومی مزاحمت میں اپنے شہید والد محترم اور ساتھیوں کے ساتھ اپنی قومی ذمہ داری ادا کرتے رہے اور اس جنگ میں نواب نوروز خان کے شانہ بشانہ لڑتے رہے۔ ان کے قومی مزاحمت کی وجہ سے ہی دشمن فوج نے ان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا اور دوران جیل ان کو شدید ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
ان کا قومی مزاحمت کا کردار بلوچ قومی تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نقش ہوچُکا ہے۔ ایسے عظیم کردار جو قومی مزاحمت اور جنگ میں اپنا آپ جھونک دیتے ہیں یقناً تا ابد زندہ رہتے ہیں۔