چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںنوجوانوں کی زہنی تربیت ایک عظیم ترین مقصد ہے ۔ بی ایس...

نوجوانوں کی زہنی تربیت ایک عظیم ترین مقصد ہے ۔ بی ایس او آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک

منظم منصوبے کے تحت بی ایس او آزاد کو اس کے حقیقی راہ سے منحرف کیا گیا۔تنظیم کاری کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد
کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کے تنظیم کاری کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ماہوار کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تنظیمی امور اور سیاسی صورتحال کے ایجنڈوں پر بحث کے بعد تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کیلئے پروگرام ترتیب دیا گیا اجلاس میں تنظیم کاری پر بحث کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلاک کی جانب سے متنازعہ مرکزی گروہ سے مذاکرات کے ختم کرنے کے اعلان کے بعد تنظیم کے حقیقی کارکنان اور زونوں کی سطح پر تنظیمی سرگرمیوں میں گرم جوشی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ بی ایس او آزاد اور قوی تحریک کیلئے نیک شگون ہے تنظیم کاری کمیٹی نے ایک ماہ کے دوران تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے بلوچ عوا م کو بی ایس او آزاد کے حقیقی پیغا م سے آگاہ کرنے کیلئے پمپلٹ شائع کیا اور ایک طویل عرصے کے تعطل کے بعد تربیتی سیریز اور اسٹڈی سرکل کا سلسلہ بھی دوبارہ بحال کیا گیا جس کے مثبت نتائج بی ایس او آزاد اور قومی تحریک پر یقینی ہیں۔اجلاس میں تنظیمی امور پر بحث کرتے ہوئے کہ کہا گیا کہ گزشتہ سالوں سے ایک منظم منصوبے کے تحت بی ایس او آزاد کو اس کے حقیقی راہ سے منحرف کیا گیا اور اسے نوجوانوں خاص طور پر طلبہ کو منظم کرنے اور ان کی سیاسی تربیت کرنے کے عمل سے نکالتے ہوئے تنظیم کو صرف مسلح محاز کیلئے بطور ایندھن استعما ل کیا گیا اور اسے نمائشی لیڈروں کی ترویج پر لگادیا گیا ہے اس منفی عمل سے تنظیم کو نکالنا اور اسے ایک دوبارہ اپنی حقیقی راہ پر گامزن کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں لیکن جس طرح گزشتہ دو سالوں سے بی ایس او آزاد کے حقیقی کارکنان تنظیم کے بنیادوں کے دفاع کیلئے مستقل مزاجی سے کھڑے ہیں اسی مستقل مزاجی سے جد وجہد جاری رکھتے ہوئے تنظیم کے نام اور اس کے تمام اداروں کو حقیقی بنیادوں پر بحال کریں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بی ایس او آزاد کے کارکنوں کو قومی تحریک کیلئے مضبوط بنیادوں کی تعمیر پر اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہئیں جس کیلئے نہ صرف نمائشی گروہوں کے پید اکردہ جذباتی اور کھوکلے سیاست سے خود کو پاک رکھنا ضروری ہے بلکہ مسلح اور سیاسی محاز کے درمیاں فرق کو واضح کرتے ہوئے اپنی حدود اور سرگرمیوں کی نوعیت کا بھی تعین کرنا ضروری ہے کیونکہ جہاں بی ایس او آزاد کو منفی سیاست نے نقصان پہنچایا ہے وہیں قومی تحریک میں شامل مختلف گروہوں کے مبہم حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں نے بھی بی ایس او آزاد کو کمزور کرنے اور بحرانوں کے شکار کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز