کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے \”قومی نجات ،زریعہ جذبات نہیں علم و شعور ہے\” کے عنوان سے پمفلٹ شائع کیا گیا ہے۔شائع کیے گئے پمفلٹ میں بلوچ طلبہ وطالبات اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں آزادی کے نام سے روایتی پارلیمانی طرز سے سیاست کرنے والے پارٹیوں کے جذباتی اور رد عملی سوچ سے نکلنے اور علم و شعور ے کے زریعے قومی آزادی کی جدوجہد میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔پمفلٹ میں مزیدکہا گیاہے کہ بلوچ قوم قبضہ گیریت ، استحصال اورجبرو استبداد کا شکار ہے جہاں روزانہ آپریشن ہورہے ہیں اور لاشیں گر رہی ہیں اس قومی جبر کا راستہ روکھنے کیلئے نوجوانوں کو آزادی کے نام پر جاری روایتی سیاست کے حربوں سے نکلنا ہوگا اور انہی روائتی گھسی پٹی سیاسی رویوں کا احاطہ کرتے ہوئے اس میں نوجوانوں کی شعوری و زہنی کم مائیگی کو تجزیہ کیا گیا ہے اور اسکی بنیادی وجہ شوخیہ سیاست ، سیکھنے سے عاری اور روائتی شخصیت پرستی قرار دیا گیا ہے ۔غلطیوں سے سیکھنا، جہد مسلسل اور ماضی کی تجربات پر ایک نئی تشکیلی رویئے پر زور دیا گیا ہے، اس میں مزیدبات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رد عمل اور نمود و نمائش کی سیاست کو ترک کرتے ہوئے شعور و آگاہی کی ترویج اور سائنسی بنیادوں پر قومی اداروں کی تشکیل و ترقی کے زریعے ہی قومی تحریک میں ایک مثبت کردار ادا کیا جاسکتا ہے ۔
نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج کی اس غیر معمولی بحران کو تحریک کا خاتمہ سمجھتے ہوئے تحریک سے ناامید نہ ہوں بلکہ ہر غلطی مکمل تجزیہ و تحلیل کے بعد مستقبل کی روشن راہیں کھولتا ہے اور غور و فکر سے ہی تحریک کو اپنے منزل مقصود تک پہنچایا جا سکتا ہے۔