ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے شہر نوشکی ، قلات کے پہاڑی سلسلوں میں قابض پاکستانی فوج ،آئی-ایس-آئی اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ رحیم ساسولی عرف سخی اور میر کمبرخان مینگل ،عمر مینگل اور مقامی مخبروں کے ساتھ پچھلے دو دنوں سے سرچ آپریشن و فوجی جاریت کی گئی ہے۔ اطلاعات ہے کہ قلات و نوشکی کے مابین پہاڑی سلسلوں میں قابض پاکستانی فوج کی تیزی سے نقل و عمل جاری ہے۔جس میں چاروں اطراف سے علاقہ پاچنان، دوسے ، ہژدہ خول، منجرو اورخاخوئی کے پہاڑی سلسلوں میں موجودگی کی اطلاعات ہے ابھی تک کسی کے زخمی اور فائرنگ کی کوئی اطلاع نہیں تاہم مقامی لوگوں جن کا بیشتر زریعہ معاش مالداری و زراعت پر انحصار ہے۔لوگوں کی نقل و حرکت پر اور مال مویشیوں کے چراگاہوں میں لے جانے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ قابض فوج مقامی لوگوں پر اشیاء خورد نوش ،دوائی وغیرہ کے لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔جو کہ سریعتا عالمی جنگی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔