نوشکی (ہمگام نیوز) 23 جولائی 2014 کو مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور اغوا ہونے والے امیر محمد ولد جان محمد قبیلہ محمد حسنی سکنہ نوشکی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم کی مسلسل کوششوں سے آج بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔واضع رہے امیر محمد کی ضیعف العمر والدہ بیٹے کی مسلسل جبری گم شدگی کے ازیت ناک درد کی وجہ سے سخت بیمار ہوکر قریب المرگ کی حالت کو پہنچ چکی ہے ۔