نوشکی :(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی کلی قاضی آباد میں اسکول کے بچوں کا آپسی جھگڑا اور گالی گلوچ کے بعد معاملہ شدت اختیار کرتے ہوئے بچوں کے آپسی جنگ میں بڑے بھی کھود پڑے،جو کہ مزید شدت اختیار کرکے مقامی سطح پر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی،لیکن فریقین میں سے حملہ آور فریق نے اس فیصلہ کو نہ مان کر قلات دشت گوران کے ایک قبائلی شخص کے پاس مسئلے کو گفت شنید کے زریعئے مزاکرات ہوئے ۔ وہاں فریقین کو ایک بار پھر فیصلہ سنا کر صلح کیا گیا،لیکن حملہ آور فریق نے فیصلے کو اپنے خلاف دیکھ کر مشتعل ہوگئے،لیکن وہاں فیصلہ جس فریق کے خلاف آیا تھا،واپس روانگی پر انھی میں سے2 افراد نے قلات منگوچر کے مقام پر مسلح ہو کر خود کار ہتھیاروں سے انھی افراد پر اندھا دندھ فائرنگ کی جس سے نعمت الللہ مینگل ولد مولوی نورمحمد جانبحق ہوگئے ،اور ان کے چحچا میرحسن کو 2 گولیاں لگی،جنھیں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا، ہسپتال زرائع کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔فائرنگ واقعہ کے بعد مسلح ملزمان آسانی سے فرار ہوئے،آخری اطلاعات آنے تک مقامی انتظامیہ کی جانب سے کسی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔مقتول نعمت الللہ مینگل کو نوشکی کے کلی قاضی آباد میں دفنائی گئی،اور ان کی فاتحہ خوانی نوشکی قاضی آباد میں جاری ہے۔