کو ئٹہ (ہمگام نیوز)نوشکی میں گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،2 خواتین جاں بحق3 بچوں سمیت6 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی آر سی ڈی شاہراہ مل کے مقام پر ٹو ڈی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں2 خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ3 بچوں سمیت6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا –