کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن آرمی نے نوشکی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے نوشکی کے علاقے زریں جنگل میں قابض فورسز کے ایک قافلے پر گھات لگا کر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کے چار اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے ہماری کاروائیاں ایک آزاد و خود مختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیںگے۔


