نوشکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دو گروپوں کے درمیان زمینی تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص جانبحق دو زخمی ہوگئے ہیں.
علاقائی ذرائع کے مطابق نوشکی گرلز کالج کے قریب زمین کے تنازعہ پر مینگل اور سادات قبیلے کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص یاسر شاہ ولد قادر شاہ قوم سید سکنہ قادر آباد جانبحق جبکہ مراد شاہ ولد نادر قوم سید سکنہ قادر آباد اور محمد سلمان ولد منظور احمد مینگل سکنہ کلی مینگل شدید زخمی ہوئے ہیں.
نعش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہیں.


