شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںنوشکی قابض پاکستانی فورسز کا گھروں پر چھاپے بدستور جاری، دو عمر...

نوشکی قابض پاکستانی فورسز کا گھروں پر چھاپے بدستور جاری، دو عمر رسیدہ افراد بھی جبری لاپتہ افراد میں شامل

نوشکی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں قابض پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری، مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران گھروں میں لوگوں کو زد و کوب کرنے کے واقعات رپورٹ دو عمر رسیدہ افراد بھی جبری لاپتہ کردیئے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے نوشکی کے کلی مینگل اور قادر آباد کے علاقوں کو مکمل گھیرے میں لیکر گھروں پر چھاپے مارکر در 22 سے زائد افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ان میں دو عمر رسیدہ افراد حافظ عبدالستار مینگل سکنہ قادر آباد اور میر عبدالرزاق بادینی بھی شامل ہیں جنھیں دیگر افراد کے ساتھ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے اکتوبر 2022 میں میر عبدالرزاق بادینی کے بیٹے فرید بادینی کو سی ٹی ڈی نے خاران میں ایک جعلی مقابلے میں قتل کردیا تھا۔ فرید بادینی کو 28 ستمبر 2022 کو شال سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نوشکی کے مختلف علاقوں کلی جمالدینی، کلی مینگل، قادر آباد میں فوجی آپریشنوں کے بعد آج غریب آباد میں گھر گھر آپریشن کررہے ہیں جبکہ اس دوران بازار کو زبردستی فورسز نے بند کروادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز