دوشنبه, مارچ 16, 2026
Homeخبریںنوشکی لیویز نے 56 پاکستانی پنجابیوں کو یورپ جاتے ہوئے گرفتار کرلیا

نوشکی لیویز نے 56 پاکستانی پنجابیوں کو یورپ جاتے ہوئے گرفتار کرلیا

نوشکی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں کلنگورچیک پوسٹ پر لیویز نے 56 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو غیرقانونی طریقے سے یورپ جاناچاہتے تھے۔

گزشتہ روز کلنگور چیک پوسٹ پر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ ٹرک سفر کرنے والے 56 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے یہ شہری غیر قانونی راستے سے ایران اور اسکے بعد آگے یورپ جانے کے خواہشمند تھے جبکہ انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد میں زیادہ تر کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز