نوشکی(ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق نوشکی مسجد روڈ پر دوران کھدائی ایک قبر سے انسانی باقیات برآمد ہوئے ہیں، ایک اندازے کے مطابق انسانی ڈھانچہ سینکڑوں سال قدیم ہوسکتی ہے اور اس سے آثار قدیمہ اور نوشکی کے تاریخی حوالے سے شاہد نئے انکشافات دریافت کرنے میں مدد مل سکے۔