نوشکی:(ہمگام نیوز) نوشکی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما میر ظہور بادینی کو نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ جان بحق ہوگئے ہیں۔
واقعہ نوشکی بوائز کالج کے قریب پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے انہیں گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ابھی تک اس واقعے کے محرکات واضح نہیں ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔