سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںنوشکی و کوہلو :فائرنگ سے ایک شخص قتل ، دکاندار سے لاکھو...

نوشکی و کوہلو :فائرنگ سے ایک شخص قتل ، دکاندار سے لاکھو ں روپے چھین لئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز )نوشکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ کوہلو میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر دکاندار سے لاکھو ں روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے بدل کاریز کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عطاء محمد نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے لاش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔ دریں اثناء کوہلو شہر کے مصروف ترین چوک پر موٹرسائیکل سوار افراد نے عبدالستار نامی شخص کی دکان پر دھاوا بول دیا اور گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز