نوشکی(ہمگام نیوز )نوشکی کے علاقے دوسے نالہ میں پکنک منانے کیلئے جانے والے پانچ بچوں کو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر روک کر رات بھر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
پولیس کے مطابق 5 کم عمر بچے نوشکی کے پہاڑی علاقہ دوسے پکنک پوائنٹ پر گئے ہوئے تھے جنہیں 6 افراد نے بندوق کے زور پر رات بھر روک کر اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے
ایس ایچ او نوشکی نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئےبتایا ہے کہ ایریا نوشکی لیویز کا ہے جہاں اجتماعی بدفعلی کا واقع پیش آیا ہے نوشکی پولیس نے بدفعلی کے شکار بچوں کے رپورٹ پر 4 افراد کو گرفتار کیا ہے اجتماعی زیادتی کرنے والوں کے نام جن پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ،الطاف ولد غلام علی ، لعل محمد ولد محمد عارف ، عزیز احمد ولد شاہ نظر ، جمیل احمد ولد نظر محمد ، فضل محمد ولد شیخ محمد، صدام ولد یار محمد بتائے جاتے ہیں


