سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںنوشکی کا رہائشی نوجوان دوسری مرتبہ کوہٹہ سے جبری طور پر قابض...

نوشکی کا رہائشی نوجوان دوسری مرتبہ کوہٹہ سے جبری طور پر قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر نوشکی کا رہائشی سلال بادینی ولد حاجی عبدالباقی بادینی کو گذشتہ روز دوبارہ کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے ۔

میڈیا زرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز شال بروری روڈ ریلوے کالونی سے ان کے رشتہ داروں کے گھر سے 12 بجے قریب قابض پاکستانی فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری طور پر انھیں پھر لاپتہ کردیا ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق نوجوان کو پہلی مرتبہ 5 مارچ 2022 کو ایک اور نوجوان ہارون بادینی ولد شاہنواز خان بادینی سکنہ نوشکی کے ہمراہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے اس وقت لاپتہ کیا گیا جب وہ تبلیغ کیلئے نکلے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز