کوئٹہ (ہمگام نیوز ) نوشکی سے اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے نوشکی کے علاقے سلطان چڑھائی کیشنگی کے مقام پر قابض پاکستانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی ۔
گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں فورسز کے 6 اہلکاروں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
زرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی ڈرائیور کی خوفزدہ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاکر گری ۔
زخمی ہونے والے اہلکاروں کے نام ڈرائیور غلام دین، گل زمان ولد شیر محمد سکنہ بکھرپنجاب ، محمد ایوب ولد اللہ داد مغل ، عبدالرزاق ولد عبدالعزیز سکنہ جھنگ پنجاب اور ذاکر حیسن ولد تگو خان سکنہ سانگھڑ سندھ ہیں .
حالیہ کئی عرصے سے جب آزادی پسند مزاحمتی تنظیموں نے خصوصا بلوچستان کے دشوار گزار پہاڑی سلسلوں میں قابض ایف سی پر ایسے جان لیواحملے کیئے ہیں۔اور انھی حملوں کی نفسیاتی وار نے ان کو ہر لمحہ ہر جگہ نفسیاتی مریض بنا چکے ہیں۔کیونکہ ہر وقت وہ اپنے آپ کو بےشمار خطرات میں گرا ہوا محسوس کرتے ہیں۔اب بھی اس بات کا زیادہ امکان ہے جس کی وجہ سے ان کو دوران سفر ایسے جان لیوا حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔


