سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںنومبر کے شہداء نے آزادی کے جو بیج بوئے تھے آج وہ...

نومبر کے شہداء نے آزادی کے جو بیج بوئے تھے آج وہ تناور درخت بن چکاہے، میر قادر بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ کے سربراہ اور بلوچ سالویشن فرنٹ کے سیکریٹری جنرل میر قادر بلوچ نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں بلوچ اور پشتون عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13نومبر یوم شہدائے بلوچستان کے موقع پر بلوچ سالویشن فرنٹ کی شٹر ڈاؤں ہڑتال کی کال پر لبیک کہہ کر اپنی دکانیں اور کاروباری مراکز رضاکارانہ طور پر بند کرکے ہڑتال کی پاسداری کریں انہوں نے کہاکہ 13نومبر کے شہداء نے آزادی کے جو بیج بوئے تھے آج وہ تناور درخت بن چکاہے اس کا تسلسل جدوجہد آزادی کی شکل میں جاری ہے انہوں نے کہاکہ دنیا کہ کئی ممالک اپنے شہداء کے برسی کے لئے ایک دن کا انتخاب کرچکے ہیں بلوچ قوم بھی اپنے شہداء کی برسی کا اہتمام کرنے کے لئے 13نومبر کا انتخاب کرکے اپنی قومی شہداء کوبھر پور انداز میں جوش و خروش اور قومی عزم کے ساتھ خراج عقیدت پیش کررہے ہیں اس موقع پر ہر ایک اپنے انداز میں شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ اس موقع پر بلوچ سالویشن فرنٹ نے شٹر ڈاؤن کی علامتی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تمام بلوچ اور پشتوں سمیت بلوچستان کے دیگر اقوام سے اپنی دکانیں بند کرنے کی اپیل کی ہے ہڑتال کا مقصد دنیا کو باور کرانا ہے کہ بلوچ شہداء نے آزادی کے لئے قربانیاں دیں اور یہ جدوجہد چند انکریمنٹ کے لئے نہیں بلکہ آزادی کے لئے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی آذادی کے جدوجہد دہائیوں کانہیں صدیوں کا ہے ؂ یہ ایک عشرے کانہیں بلکہ کئی نسلوں نے اسے اپنے خون سے ایندھن دیکر زندہ رکھا ہے بلوچ قوم ہمیشہ بیرونی غلامی کے خلاف جدوجہد کی ہے وہ چائے کوئی بھی طاقت ہو بلوچ قوم کسی کی غلامی پر بیعت نہیں کی کسی کی تابعداری نہیں کی انہوں نے کہاکہ بلوچ شہداء نے ہمیشہ بلوچ تحریک کو اپنے خون سے تازہ دم اور توانا کیا ہے ریاستی جبر سے بلوچ نہ تو پہلے خوف زدہ تھا اور نہ ہی اب ہے بلکہ جبر سے تحریک کے ابھار میں تیزی آئی ہے بلوچ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے اپنی سیاسی اور نظریا تی فتح کی سچائی کو ثابت کی ہے اور ان ریاستی بوسیدہ اور فرسودہ خیالات کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کے پاس صرف خوف کا حربہ ہوتا ہے اصل طاقت ور وہی ہے جو تسلط اور غلامی کو چیلنج کرتا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز