جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے فو رسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول...

بی ایل ایف نے فو رسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی

کو ئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسزپر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے کل رات سے دشت کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے جو تاحال جاری ہے، جس میں عام لوگوں کے گھروں کو جلا دیا گیا ہے اور کئی نہتے بلوچوں کو اغوا کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں منگل کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلا یٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سرمچاروں نے دشت میں بل نگور کی جانب پیش قدمی کرنے والے قافلے پر بل نگور کے قریب حملہ کرکے فورسزکو بھاری نقصان پہنچایا۔ کل بلیدہ میں سہر کمب کے مقام پر فورسزکی آٹھ گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔ دریں اثنا ء فورسزترجمان نے واقعا ت سے لا علمی کا اظہار کیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز