نوکنڈی( ہمگام نیوز) ضلع چاغی میں نوکنڈی کے علاقے آزاد لانڈھی کے قریب قابض ایف سی اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ ہوئی جس میں ایک ایف سی اہلکار موقعہ پر ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تین مسلح افراد کے جانبحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بلوچستان کے علاقے ضلع چاغی میں نوکنڈی کے قریب آزاد لانڈھی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی اہلکاروں پر حملہ کیا ،جس سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں . مسلح حملہ آواروں نے راکٹ لانچر اور خودکار ہتھیاروں کا آزادنہ استعمال کیا۔یاد رہے مزکورہ روٹ مںنشیات کے کاروبار کے حوالے سے ایک خاص پہچان رکھتا ہے۔