نوکنڈی(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ نوکنڈی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں شہر میں سیندک پروجیکٹ سوشل فنڈز سیکرڑو روپییگھٹ واٹر سپلائی اسکیم پرخرچ ہونے کی باوجود شہری پانی کی بوندبوند کے لئے ٹھوکریں کھارہے ہیں-
علاقہ میں موجود پی ایچ ای حکام اپنے نااہلی چھپانے کیلئے جھوٹ کاسہارا لے رہے ہیں ایم پی اے چاغی اور ایم این اے رخشان ڈویژن نوکنڈی کے مظلوم عوام کی فریاد پر توجہ نہیں رہے ہیں, شہری تعلیم صحت پانی اورتمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ہسپتال میں ڈاکٹرز تک نہیں ہیں جبکہ بنیادی سہولیات پینے کا صاف پانی ہے جس سے شہریوں کو محروم کردیا گیا ہے نوکنڈی کے شہری اس قیامت جیسی گرمی میں پانی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے عوام اپنی روزگار چھوڑ کر پانی کی بوند کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں –
عوام کا کہنا ہے کہ کروڑوں کے سوشل فنڈز سے گھٹ وائرسپلائی اسکیم کانوٹس لیاجائیں اورشہروں کو بنیادی سہولیات فراہم کیا جائیں


