کابل(ہمگام نیوز) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں متعدد مسلح عسکریت پسندوں نے سرکاری نشریاتی اداروں کے صوبائی صدر دفاتر پر حملہ کر دیا۔ ملکی وزارت داخلہ کے مطابق آج بدھ کے روز کیے جانے والے اس حملے میں سرکاری ریڈیو اور ٹیلی وژن اسٹیشن کی مشترکہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں صوبائی پولیس کے سربراہ کے دفتر نے بتایا کہ یہ حملہ خود کش بمباروں نے کیا، جس میں دو افراد کی ہلاکت اور چودہ کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ تازہ رپورٹوں کے مطابق اس حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ آخری خبریں آنے تک حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں جاری تھیں۔