سرباز ( ہمگام نیوز) اطلاعات مطابق 16 نومبر کی شام نہبندیان زاہدان محور پر پرائیڈ گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے نہبندیان اسپتال بھیجا گیا۔
اس دن بھی ایرانشہر اور سرباز کے محور پر ایک گاڑی الٹ گئی اس حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا۔ جانبحق کی شناخت “نوید صلاح زیی” کے نام سے ہوئی ہے۔
بلوچستان کی سڑکیں 40 سال سے زیادہ پرانی ہیں۔ ان میں ضروری معیارات کی کمی ہے اور ہر سال بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مزید خستہ حالی کا شکار ہوگئے ہیں جنہیں دوبارہ تعمیر نہیں کیا گیا ہے ـ
ایک رپورٹ کے مطابق اپریل کے آغاز سے اب تک ٹریفک حادثات میں کم از کم 265 افراد جانبحق اور 495 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔