کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر پاکستانی سینٹ انتخابات حاصل خان بزنجو اور ان کی نیشنل پارٹی کی حیثیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی نے ایک لمبے عرصے تک نیشنل پارٹی اور اس کے رہنماؤں کو بلوچ نسل کشی کیلئے بھر پور استعمال کیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ”پاکستانی (آئی -ایس -آئی) نے سینیٹ الیکشن کے دوران حاصل خان اور ان کی نیشنل پارٹی پر تھوکا اور انہیں پورے وقت ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کیا،انہوں نے بلوچ نسل کشی میں (آئی -ایس- آئی )کی مدد کی جو نہ ہی قابل فراموش اور نہ ہی قابل معافی ہے اور بلوچ قوم ان کا احتساب ضرورکرے گی.
قوم پرست ڈاکٹر الللہ نظر بلوچ نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی کی حکومت نے سابقہ پانچ سال آئی ایس آئی کا ساتھ دیکر بلوچ نسل کشی میں ہر طرح سے مدد کی۔ بلوچ تحریک آزادی کو کچلنے میں ناکامی کے بعد (آئی -ایس- آئی) نے نیشنل پارٹی کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دیا۔


