ساؤتھ ایمپٹن( ہمگام نیوز) نیوزی لینڈ نے بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
انگلینڈ کے شہر ساؤتھ ایمپٹن میں کھیلے جانے والے میچ کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے جیت کے لیے نیوزی لینڈ کو 139 رنز کا ہدف دیا جسے کیویز بلے بازوں نے دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دو برس قبل شروع کی گئی چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز یکم اگست 2019 سے کیا تھا جس میں دنیا کی نو سرِ فہرست ٹیموں کے درمیان 71 ٹیسٹ میچز پر مشتمل 27 سیریز کھیلی گئیں۔