Homeخبریںنیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے سنچری بناکر اپنی ٹیم کی...

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے سنچری بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی

ابوظہبی(ہمگام نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنالیے جبکہ اسے پاکستان پر 198 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو کین ولیمسن 139 اور ہینری نکولس 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، اس موقع پر کپتان کین ولیمسن 14 اور سومرویلے ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔سومرویلے 4، روسٹیلر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں تو انہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نے شاندار سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو مشکل سے نکال دی۔

Exit mobile version