دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںنیٹو یا روس، بلغاریہ کسی ایک کے انتخاب میں مشکل کا شکار

نیٹو یا روس، بلغاریہ کسی ایک کے انتخاب میں مشکل کا شکار

صوفیہ (ہمگام نیوز) بلغاریہ اور روس کے تعلقات روایتی طور پر بہتر ہیں لیکن یوکرین پر روسی حملے کے بعد اس ملک میں واضح تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔ اب اس ملک میں روس نواز اور نیٹو کے حامی گروپ نمایاں طور پر اُبھر آئے ہیں۔
بلغاریہ میں ہر سال تین مارچ کو سلطنتِ عثمانیہ سے آزادی کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس ملک کو یہ آزادی روس اور عثمانی حکومت کی فوجوں کے درمیان سن 1877-78 کی جنگ کے بعد ملی تھی۔ اس دن کو یوم آزادی کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے گرمجوش تعلقات کا بھی ایک نشان قرار دیا جاتا ہے۔ یوکرین میں روسی فوج کشی کے بعد ان دو طرفہ تعلقات میں پیچیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز