نیپال(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کوہِ ہمالیہ کے دامن میں واقع ریاست نیپال کو کورونا کی دوسری لہر کا شیدید سامنا ہے۔ اس صورت حال میں ہسپتالوں میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے لیئے آکسیجن کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
زرائع کے مطابق نیپال میں اس وقت کوہ پیما کا بھی سیزن شروع ہے۔ نیپالی حکومت نے کوہ ہمالیہ کی مختلف چوٹیوں کو سَر کرنے والے کوہ پیماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مہم کے اختتام پر آکسیجن کے سلنڈر راستے میں یا منزل پر مت پھینکیں بلکہ وہ انہیں اپنے ساتھ نیچے لائیں اور حکام کو جمع کرائیں۔
اندازہ لگایا گیا ہے کہ کھٹمنڈو حکومت ان خالی سلنڈروں میں دوبارہ آکسیجن بھر کر انہیں دوبارہ استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ نیپال میں کورونا بیماری کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔