نیکشھر ( ھمگام نیوز ) تازہ ترین اطلاع کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نیکشھر میں قابض ایرانی فورسز نے چلتی راہ میں ایک گاڑی پر آتشین اسلحہ سے فائر کھول دیا گولیوں کی زد میں آ کر گاڑی نے آگ پکڑ لی،جس کی وجہبسے گاڑی میں موجود ایک غیر مسلح بلوچ نوجوان یحی فقیری ولد ایوب بلوچ جل کر خاکستر ہوگئے یحی فقیری جکیگور سرباز کے رہائشی ہے ، جو کہ نیکشھر سے 15 کلو میٹر کے دوری فاصلے پر اپنی گاڑی میں ایرانی تیل لاد کر کسی دوسرے شہر میں لے جا رہے تھے،جس کی وجہ سے ایرانی گجر فورس ان کی جانی و مالی دشمن بن گئے۔تفصیلات کے مطابق جب جھلستی آگ کے بجھنے کے بعد بلوچ نوجوان کی بچھے کچھے لاش کو نکالا گیا تو ان کی گاڑی سے کئی گولیاں ان کے سر اور سینے پر لگی ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ جنوری سے لے کر تا دم تحریر قابض ایرانی فورسز اور عالمی دہشتگرد فوج پاسداران انقلاب کی بلا امتیاز فائرنگ سے 100 سے زیادہ بلوچ شہید ہو چکے ہیں ـ واضع رہے قابض ایران پر حال ہی میں امریکہ نے اس کی دہشتگردانہ پالیسیز کی وجہ سے سخت معاشی و سیاسی پاندیاں عائد کر رکھی ہیں تب سے لے کر آج تک قابض ایران نے مغربی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچوں کی نسل کشی میں مزید تیزی لاکر ان کی زندگی کو مثل جہنم بنا رکھی ہیں ۔