چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںنیکشہر میں ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں بلوچ نوجوان کا قتل

نیکشہر میں ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں بلوچ نوجوان کا قتل

نیکشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نیکشہر/گه میں قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ نوجوان کو شدید تشدد کے بعد قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یکم جولائ کو قابض ایرانی خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے زیرک آباد کے رہائشی ساسان بلوچزھی کو چاقوؤں سے وار کرکے اس کا قتل کردیا اور اس کی لاش ویرانے میں پھینک دی۔

ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسی کے اہلکار سادہ لباس میں ساسان کا گالینک بازار سے پیچھا کر رہے تھے اور کسی سنسان جگہ پر موقع ملتے ہی ساسان کو اٹھا کر چاقو سے وار کرکے قتل کردیا اور لاش کو دور دراز علاقے میں پھینک دیا، قتل کے کئی گھنٹوں بعد ساسان بلوچزھی کی لاش کسی راہ گیر کو ملی تھی جس پر انہوں نے شہر میں آکر لوگوں کو اطلاع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز